پٹرولیم مصنوعات 66

پٹرولیم مصنوعات کے بعد گھی کی قیمت میں مسلسل اضافہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) عالمی مارکیٹ کی صورت حال کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کے بعد مقامی منڈی میں گھی بھی مسلسل مہنگا ہونے لگا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سولہ کلو گھی کنستر نرخ میں 250 روپے تک مزید اضافہ ہو گیا، مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے گھی کنستر کے نرخ 7450 سے 7600 روپے تک پہنچ گئے ہیں۔

مارچ کے دوران سولہ کلو گھی کی قیمت میں مجموعی طور پر 500 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے، پام ائل اور پٹرول نرخ بڑھنے سے گھی مزید مہنگا ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے زندگی کے ہر شعبہ میں مہنگائی کا طوفان آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں