ترجمان نون لیگ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب عمران صاحب چور ہیں، ترجمان نون لیگ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پا کستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا مطلب ہے کہ عمران صاحب چور ہیں،عمران صاحب سے نجات میں قوم کی نجات ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ایک اور ظالمانہ اضافہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں کیا جا رہا ہے6روپے پٹرول اور 8روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ظلم کی بدترین مثال ہے قیمتوں میں یہ اضافہ ثبوت ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کا حوصلہ نہیں رکھتے ،پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو گیا اور عمران صاحب وہ جو سبسڈی دینی تھی اس تماشہ کا کیا ہوا ؟ کہا تھا نہ پٹرول اور مہنگا ہو گا، اِس کے بعد پھر مہنگا ہوگا

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پٹرول مہنگا ہونے کی خبروں پے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کو راضی رکھنے کے لئے عوام کا پیٹ کاٹ رہے ہیں، عمران صاحب ہر روز کھانے پینے کی چیزوں اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں، عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز آٹا ، چینی ، انڈے ، تیل اور دالیں مہنگی کرتے ہیں، عمران صاحب آئی ایم ایف کی تابعداری میں ہر روز بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہیں ،جب تک عمران صاحب ہیں مہنگائی اور صرف مہنگائی ہوگی ،عمران خان کے ہوتے ہوئے مہنگائی ختم نہیں ہو سکتی، جب تک عمران صاحب ہیں بے روزگاری اور معاشی تباہی میں اضافہ ہو گا مہنگائی میں اضافہ کر کے مہنگائی ختم کرنے اور مہنگائی کا نوٹس لینے کا تماشہ کرتے ہیں،قوم گھروں سے نکلے اور ظالم حکومت ختم کرے،

عمران صاحب سے نجات میں قوم کی نجات ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں میں ایک اور ظالمانہ اضافہ آئی ایم ایف کی تابعداری میں کیا جا رہا ہے6روپے پٹرول اور 8روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ظلم کی بدترین مثال ہے قیمتوں میں یہ اضافہ ثبوت ہے کہ عمران صاحب آئی ایم ایف کے سامنے کھڑے ہونے کا حوصلہ نہیں رکھتے، عمران صاحب خدا کا خوف کریں، ابھی دس دن پہلے آپ قوم پر پٹرول بم گرا چکے ہیں، عمران صاحب آپ نے قوم سے 46روپے لیٹر پٹرول کا وعدہ کیا تھا، اب قوم پر یہ ظلم کیوں کر رہے ہیں۔