بیرسٹر گوہر 41

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ ہمیں ایوان میں بولنے دیں۔

اُنہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 55 روپے اضافہ غیر آئینی و غیر قانونی ہے، آئل مارکیٹنگ کمپنی کو اپنا سٹاک رکھنا ہوتا ہے، اس وقت سٹاک نہیں تھا تو انہوں نے قیمت بڑھائی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ 28 فروری کی تاریخ 15 مارچ تک تھی لیکن یہ غیر قانونی کام کیا گیا، عوام کا پیسہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا، فری میں پٹرول کے استعمال کو حکومت نے ختم نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں