و زیراعلیٰ پنجاب 219

پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے‘ عثمان بزدار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے۔اپنے جاری کردہ بیان میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ”لانگ مارچ” کا اعلان کر کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ یہ ہے وہ تبدیلی جو کپتان لا رہا ہے، پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی کرکے عوام کو حقیقی ریلیف دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا اعزاز پی ٹی آئی حکومت کو حاصل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل اور بجلی سستی ہونے سے دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستی ہوں گی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو مزید خوشخبریاں دیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب عوام کے احساس کا آئینہ دار ہے، وزیر اعظم عمران خان ہی حقیقی عوامی لیڈر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدام کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ زیراعظم عمران خان نے اگلے بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 10،10 روپے کی کمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی فی یونٹ میں 5 روپے کی کمی کا اعلان کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں