پوپ فرانسس ک 154

پوپ کے انسٹا گرام اکائونٹ سے ایک بار پھر نیم عریاں ماڈل کی تصویر لائیک

ویٹی کن سٹی ( ر پورٹنگ آن لائن)عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکانٹ کے ذریعے ایک بار پھر نیم عریاں ماڈل کی تصویر لائیک کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکائونٹ سے ماڈل مارگوٹ فاکس کی سوئمنگ سوٹ میں تصویر کو لائیک کیے جانے کے اسکرین شاٹ وائرل ہو رہے ہیں تاہم اس حوالے سے ویٹی کن انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔ماڈل مارگوٹ فاکس نے بھی سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کی جانب سے تصویر لائیک کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے مذاحیہ انداز میں لکھا کہ پوپ نے میری تصویر کو لائیک کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ میں جنت میں جائوں گی۔پوپ فرانسس کے سوشل میڈیا اکائونٹ سے ماڈل کی تصویر کو لائیک کیے جانے کا معاملہ نومبر میں سامنے آیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر یہ معاملہ 22 دسمبر کو سامنے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں