پتنگ بازی 66

پولیس کی انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کارروائیاں،440افراد گرفتار،429مقدمات

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن )لاہور پولیس کی جانب سے رواں سال انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مختلف کارروائیوں میں440افراد کوگرفتارکر کے429مقدمات کا اندرج کیاگیا ہے۔

یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے یہاںجاری اپنے بیان میں کہی۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے20664پتنگیں اور621چرخیاں برآمدکی گئی ہیں۔سٹی ڈویژن سے پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر92ملزمان، کینٹ سے146، سول لائنزسے 28، صدرسے28، اقبال ٹاؤن سے 56اور ماڈل ٹاؤن سے 90ملزمان کو گرفتارکیا گیا ہے ۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ قاتل ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔

سی سی پی او لاہور نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروایکٹیو پولیسنگ اپناتے ہوئے عادی پتنگ بازوںپر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے روکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں