عدالت 19

پولیس سے جھگڑے کا کیس، ایمان مزاری و ہادی علی کی ضمانت منظور

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف پولیس سے جھگڑے کے کیس میں ضمانت منظور کر لی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی جس میں پولیس نے ریکارڈ پیش کیا۔عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی 5، 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

دورانِ سماعت وکیل ریاست علی نے جج کو بتایا کہ سر آج ریکارڈ آ گیا ہے۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ اب بھی ریکارڈ نہ آتا تو میں ان کو بتاتا، آپ لوگوں نے کچھ کہنا ہے؟ چلیں رہنے دیں، ضمانت منظور کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں