شیخ رشید 211

پولیس اہلکار نے جان دے کر ثابت کیا پاکستان کی ساری فورسز ملکی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں‘ شیخ رشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں دہشتگردوں کے سلیپنگ سیل کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ رات پولیس اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں نے کیا جس میں ہیڈ کانسٹیبل منور ڈیوٹی پر موجود تھے فائرنگ سے شہید ہوئے‘یہ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں دہشتگردوں نے فائرنگ کی ہے‘ہمیں یہ ایک قسم سگنل ملا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات شروع ہو گئے ہیں‘یہ اس سال کا پہلا واقعہ ہے ہمیں بہت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے‘پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کے لیئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں‘موٹر سائیکل سے لوکیشن کا پتہ لگایا جا چکا ہے، جس میں مصریال کی لوکیشن آئی ہے‘ جو دہشت گردوں کا سلیپنگ سیل تھا۔

منگل کو شہید ہیڈ کانسٹیبل منور کی نماز جنازہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس نے اپنی جان دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان کی ساری فورسز پاکستان کی حفاظت کے لیئے جان کا نظرانہ دینے کو تیار ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ چوری یا ڈکیتی کا واقعہ نہیں تھا، یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ اسلام آباد میں سال کا پہلا دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، سیکیورٹی فورسز اور ہمیں الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ شیخ رشید نے بتایا کہ دونوں دہشت گردوں تک پہنچ گئے ہیں، موٹر سائیکل سے لوکیشن کا پتہ لگایا جا چکا ہے، جس میں مصریال کی لوکیشن آئی ہے ، یہ دہشت گردوں کا سلیپنگ سیل تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں