شفقت محمود 308

پولیس اور سرکاری املاک پر ایسے حملوں کی ماضی میں نظیر نہیں،شفقت محمود

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے مذہبی تنظیم کی جانب سے مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ پولیس اور سرکاری املاک پر ایسے حملوں کی ماضی میں نظیر نہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں پرتشدد اوراملاک کونقصان پہنچایا گیا، پولیس کے 600 سے زائد اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ مذاکرات جاری بھی تھے لیکن غلط راستہ اختیار کیا گیا، اپنی املاک کو جلانے سے اسلام دشمن قوتوں کو کیا نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ تشدد کا راستہ ریاست کو کسی صورت قابل قبول نہیں،یہ جو بھی ہوا پاکستان کی بہتری کے لیے نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں