مشعال ملک 207

پوری دنیا میں میڈیا نے بھارت کے گھنائونے چہرے کو بے نقاب کیا ہے ، مشعال ملک

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی جیل میں نظر بند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ پوری دنیا میں میڈیا نے بھارت کے گھنائونے چہرے کو بے نقاب کیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے اقدامات کے بعد بھارت کا گھنائونا چہرہ دنیا کے سامنے آیا ہے،خطے کی سلامتی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل سے منسلک ہے۔مشعال ملک نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان کی تمام توجہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں