جکارتہ (ر پورٹنگ آن لائن)جکارتہ میں متعین روسی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ولادی میرپوتین رواں سال کے آخر میں انڈونیشیا کی میزبانی میں ہونے والے جی 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔قبل ازیں بعض رکن ممالک نے روس کو گروپ سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی سفیرلیودمیلا وروبیفا نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ نہ صرف جی 20 بلکہ بہت سی تنظیمیں روس کے اخراج کی کوشش کر رہی ہیں۔
اس حوالے سے مغرب کا ردعمل بالکل غیرمتناسب ہے۔ذرائع نے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ امریکااوراس کے مغربی اتحادی اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا یوکرین پرحملے کے بعد روس کودنیا کی بڑی معیشتوں پرمشتمل گروپ 20 میں موجود رہنا چاہیے یا نہیں۔









