پنجاب یونیورسٹی

پنجاب یونیورسٹی،ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کا نوٹیفیکیشن جاری

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے ماہ رمضان المبارک میںدفتری اوقات کار کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی و غیر تدریسی شعبہ جات صبح8 بجے تا 2 بجے دوپہر (سوموار تا جمعرات) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا 2 1بجے دوپہر تک کھلے رہیںگے۔ اسی طرح یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر،اقامتی آفس۔ اول ، اقامتی آفس۔ دوئم، انجینئرنگ برانچ اورپی یو کلب کے ضروری سٹاف کیلئے ماہ رمضان میں اوقات کار صبح 8 بجے تا1 بجے دوپہر (تمام ورکنگ ڈے ماسوائے جمعہ) جبکہ جمعتہ المبارک کو صبح8 بجے تا12 بجے دوپہر ہوںگے۔