پنجاب یونین آف جرنلسٹس

پنجاب یونین آف جرنلسٹس ورکز کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل شکیل سعید کی طرف سے مبارکباد۔

رپورٹنگ آن لائن۔

پنجاب یونین آف جرنلسٹس ورکز کے صدر ضیاء اللہ خان نیازی اور سیکرٹری جنرل شکیل سعید سمیت اراکین گورننگ باڈی نے خیبر پختون خواہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے انتخابات میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے صدر شمیم شاہد کے حمایت یافتہ پینل کے کلین سویپ کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں امید کی ہے کہ خیبر پختون خواہ کے نو منتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود اور اظہار رائے کی آزادی کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔ مزید برآں انہوں نے شمیم شاہد کی کاوشوں کو سراہا ہے کہ ان کی انتھک محنت کی وجہ سے پشاور کے صحافیوں نے ان کے حمایت یافتہ گروپ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے