پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی جاری

لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 51 عطائیت کے اڈے بند کر دیے جبکہ 57عطائیوں نے اپنے کاروبار ترک کر دیے ہیں۔

کمیشن کی ٹیموں نے چار شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے 338مراکزپر چھاپے مارے۔سیل کیے گئے اڈوں میں لاہور اور فیصل آباد ہر ایک میں 15،ملتان 13اور گجرات کے آٹھ شامل ہیں۔دوسری جانب ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز نے 130عطائیت کے کاروبار بند کرکے رپوٹیں کمیشن کو بھجوادی ہیں۔

لاہورمیں فخری کلینک،انور دواخانہ،الشفاء کلینک،رانا ہومیوپیتھک کلینک،بخاری میڈیکل کمپلیکس،واصف میڈکل سٹور،رفیق کلینک،شیراز ویلفئیر کلینک، فا طمہ میڈیکل سنٹر،نذیر میڈیکل کمپلیکس،حسنین لیب،رشید میڈیکل سٹور،مطب آفتاب، عمر میڈیکل سٹوراور فیملی ڈسپینسری سربمہر کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 72,700سے زائد علاج معالجہ کے مراکز پرریڈ کر کے 26,412عطائیت کے کاروبار بند کیے ہیں اور پی ایچ سی کی ہیرنگ کمیٹیوں نے عطائیوں کو54کروڑ روپے سے زائد جرمانے کیے ہیں۔ علاوہ ازیں 13,800سے زیادہ عطائیوں نے اپنے کاروبار ترک کر دیے ہیں۔