پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی “بونگی” صوبے میں ایک دن کے دوران کورونا ٹیسٹوں کی تعداد 5لاکھ 23 ہزار قراردیدی

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 23 نومبر 2020 کو 5 لاکھ 23 ہزار 236 ٹیسٹ کیئے گئے۔
 ٹیسٹ
پنجاب انفارمیشن کمیشن کو پیش کی جانے والی تحریری معلومات کے مطابق 23 نومبر 2020 کو صوبے کی 30 پرائیویٹ لیبارٹریوں میں مجموعی طور پر 5لاکھ 23 ہزار 236 افراد کے کووڈ۔19 کے ٹیسٹ ہوئے۔جن میں سے 68 ہزار 879 افراد پازیٹو جبکہ 4لاکھ 54 ہزار 357 افراد کاپی سی آر ٹیسٹ نیگیٹو نکلا۔
 ٹیسٹ

پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے مطابق 23 نومبر 2020 کو چغتائی لیبارٹری نے 3 لاکھ 17 ہزار 957ٹیسٹ کئے۔

شوکت خانم لیبارٹریز نے 94ہزار 311 ٹیسٹ۔تیمارڈائیگونسٹکس رسول روڈ راولپنڈی نے 30 ہزار 683 ٹیسٹ۔ ٹیسٹ زون لیب نے 18 ہزار 452 کووڈ 19 افراد کی تشخیص کے لئے کووڈ 19 کے ٹیسٹ کئے۔

جبکہ اسی عرصے میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان نے 13 ہزار 209 افراد کے ٹیسٹ۔آغا خان لیبارٹری نے کووڈ 19 کی تشخیص کے لئے 9 ہزار 528 ٹیسٹ کئے۔

جبکہ حمید لطیف ہسپتال،یونیورسٹی آف لاہور لیب، بحریہ انٹرنیشنل لیب، حمید لطیف لیب،پاک میڈیکل سنٹر، دیگر پرائیوٹ لیبارٹریوں نے بھی کورونا وائرس کے سینکڑوں تشخیص ٹیسٹ کئے۔
 ٹیسٹ
پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کے پبلک انفارمیشن افسر (پی آئی او) ایڈووکیٹ مہران شاہ کہتے ہیں کہ متذکرہ بالا ڈیٹا محض ایک دن 23 نومبر 2020 کا ہے۔اور ایک دن میں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں 30 پرائیویٹ لیبارٹریوں نے 5لاکھ 23 ہزار 236 افراد کے کووڈ 19 کے پی سی آر ٹیسٹ کئے۔

البتہ کمیشن کے ڈائریکٹر پبلک رییلیشنز عامر وقاص چوہدری کہتے ہیں کہ پنجاب میں پرائیویٹ لیبارٹریوں کی کووڈ 19 کے ٹیسٹوں کی کپیسٹی اسقدر زیادہ نہیں ہے کہ ایک ہی دن میں 5 لاکھ سے زائد ٹیسٹ کر سکیں۔اور فراہم کی جانے والی معلومات اپریل 2020 سے 23 نومبر تک کی ہیں۔
 ٹیسٹ
ادھر عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10 لاکھ افراد میں سے 25 ہزار 471 افراد کا ٹیسٹ ہوتا ہے۔اور فروری 2020 سے تاحال پاکستان میں مجموعی طور پر 56 لاکھ 82 ہزار ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

واضح رہے دنیا میں سب سے زیادہ کووڈ ٹیسٹنگ امریکہ میں ہوئی۔جہاں 20 کروڑ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کیئے گئے۔دوسرے نمبر پر چین میں 16کروڑ ٹیسٹ، تیسرے نمبر پر بھارت میں 14 کروڑ سے زائد، چوتھے نمبر پر روس میں 7 کروڑ سے زائد،برطانیہ میں 4 کروڑ سے زائد، جرمنی، سپین، اٹلی، فرانس اور برازیل میں فی کس 2کروڑ سے زائد، ترکی میں قریب 2 کروڑ جبکہ کینیڈا میں ایک کروڑ سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔