فیاض چوہان 137

پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے، فیاض چوہان کا الزام

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے میڈیا ایڈوائزر فیاض الحسن چوہان نے الزام عائد کیا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی کوشش کی جارہی ہے،

ہفتہ کو لاہور کی سیشن عدالت میں فیاض چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو کھل کر استعمال کیا جارہا ہے، دھاندلی نہیں ہونے دیں گے، 17جولائی کو ہم کامیاب ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں