فردوس عاشق 203

پنجاب کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں عام مریض کی رسائی ممکن، فردوس عاشق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب کے سوشل سیکیورٹی ہسپتالوں میں عام مریض کی رسائی ممکن ہے، ہسپتال میں مزدوروں کے علاوہ عام شہری بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں نا صرف مزدور، محنت کش بلکہ عام شہری بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوسکیں گے، برسوں سے نظر انداز مزدور طبقہ کی صحت کے تحفظ کیلئے بزدار حکومت نے صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا نا صرف فیصلہ کیا بلکہ تمام ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئیں، مزدور کے حقوق کا تحفظ بزدار حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں