سرکاری ملازمین 134

پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈہاک ریلیف کے تحت گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہیں 30 فیصد تک بڑھائی گئی ہیں۔

پنجاب حکومت نے ریٹائر ملازمین کی پنشن میں بھی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن 17.5 فیصد بڑھائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں