پبلک سروس کمیشن 113

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کے تحریری ،حتمی نتائج کا اعلان کر دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومتِ پنجاب کے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ۔

اس سلسلے میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) سمیت دیگر محکموں کے تحریری اور حتمی نتائج کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کی 101 اسامیوں کے لیے 9 ہزار 352 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔کامیاب امیدواروں کا انگلش مضمون کا پیپر چیک کیا جائے گا۔

اسی طرح پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کا حتمی نتائج کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایٹ پروفیسر کی ایک اسامی کے لیے ایک خاتون امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔تمام نتائج پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں