رانا ثناء اللہ 6

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہو نگے ، تیاری مکمل،راناثنا اللہ

ٹھیکریوالا( رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی کامیاب سفارتکاری سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اُبھر رہا ہے ۔

پاکستان نے ہمیشہ ایک اچھے ہمسائے کا کردار ادا کیا ہے تاہم دہشت گردی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ ہماری پالیسی بڑی واضح اور دو ٹوک ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ہم زلف رانا افتخار احمد خاں کے بیٹے رانا حذیفہ افتخار کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کے موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظر میں پاکستان کی خارجہ اور داخلہ پالیسی منظم اور واضح ہے ۔

مسلم لیگ (ن) سیاست کو فروغ دینے والی جماعت ہے اور ہمیشہ تمام چھوٹی بڑی سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں، تاہم اگر کوئی جماعت بلاوجہ احتجاج کی آڑ میں ملک پر چڑھائی کا سوچے تو یہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ہر صورت ہوں گے ، حکومت نے اس حوالے سے مکمل تیاری کرلی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) چاہتی ہے کہ اقتدار کی منتقلی کا نظام گلی محلوں تک پہنچے تاکہ عوام براہِ راست اپنا کردار ادا کریں۔اس موقع پر میاں اجمل آصف، رانا احمد شہریار، ایم این اے ریاض احمد فتیانہ، مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاالرحمن، ڈپٹی رجسٹرار ایگریکلچر یونیورسٹی رانا آصف صدیق، رانا راشد مقبول خاں، آصف بٹ، ملک سعید اقبال، طارق جانباز، رانا محمد خاں، رانا منیر احمد خاں سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں