لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب بھر کی طرح راوالپنڈی ڈویژن میں پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی جانب سے رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا۔ای رجسٹریشن بارے تمام ریوینیو افسران و سٹاف کی ٹریننگ ضلع کونسل ہال میں منعقد کی گئ۔کمشنر لیاقت چٹھہ نے راولپنڈی ڈویژن میں ای رجسٹریشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے عوام کو گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی ہے۔ ای رجسٹریشن کے لیے ویب پورٹل بنایا گیا ہے جس سے مڈل مین، جعل سازی کا خاتمہ ہو سکے گا۔
گڈ گورننس کیلئے عوام کی شمولیت اور انفرادی ذمہداری کو یقینی بنایا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈائیریکٹر آپریشنز مہحمد شفیق چوہدری نے بتایا کہ صارفین ای سٹامپ ویب پورٹل سے چالان حاصل کریں گے۔ بینک آف پنجاب میں مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد صارفین گھر بھیٹے وثیقہ لکھ سکیں گے۔ڈپٹی ڈائیریکٹر سسٹم ڈویلپمنٹ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی فاروق قریشی نے بتایا کہ صارفین خود سے بائع مشتری اور گواہان کا اندراج کر سکیں گے۔
![]()
وثیقہ لکھنے کے بعد ڈیجٹل طریقے سے سب رجسٹرار کو منتقل ہو سکے گا۔ صارفین مقررہ وقت پر سب رجسٹرار کے سامنے بائیو میٹرک تصدیق اور بیانات قلمبند کروائیں گے۔بیانات کی تصدیق کے بعد منظور شدہ رجسڑری نقل حاصل کی جا سکے گی۔ضلعی انتظامیہ،اسسٹنٹ کمشنرز،سب رجسٹرار،اسٹامپ وینڈرز کے لیے صوبہ بھر میں ٹریننگ پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ تمام 10 ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ضلعی افسران، ایڈیشنل کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، سب رجسٹرار ، اور اسٹامپ فرشوں نے ای رجسٹریشن کے حوالے سے ٹریننگ میں شرکت کی۔ٹریننگ سیشن میں سوال جواب کا سیشن بھی رکھا گیا۔









