سرکاری ملازمین

پنجاب حکومت کے سرکاری ملازمین نوکری سے فارغ کر دے گئے

نیوز رپورٹر۔۔۔۔

پنجاب حکومت کے سرکاری ملازمین نوکری سے فارغ کر دے گئے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام پیچھلے 15 سَال سے کام کرنے والے تقریباً 11 ملازمین کو بغیر کسی وجہ کے نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا

تفصیل کے مطابق پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ حکومت پنجاب میں یہ پیچھلے 10 سے 15 سال سے زیادہ عرصہ سے ملازمت کر رہے تھے یہ تمام ملازمین پنجاب کے مختلف ہسپتالوں میں ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹرز پر ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے تھے جبکہ کرونا کے ان سنگین معاشی حالات میں تنخواہیں بند کر دی گئیں

ملازمین نے پروگرام ڈاریكٹر ڈاکٹر منیر ملک کو درخواست کی جس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے اوپر سے حکم ملا ہےکہ آپ کی تنخوا بند کر کے نوکرییوں سے فارغ کر دیا جائے اور اگلے سال کے بجٹ میں تنخواہ کے پیسے نہ رکھے جائیں جبکہ کرونا کے ان سنگین معاشی حالات میں سرکاری ملازمین کو بیروزگار کیا جا رہا ہے

ان ملازمین کی وزیر اعظم عمران خان صاحب ؛ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب ؛ سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن محمّد عثمان ؛ ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر عاصم ڈاکٹر منیر ملک سے اپیل ہے کہ ہمیں بیروزگار نہ کیا جائے اور ہمارے بچوں سے روٹی کا نوالا نہ چھینا جائے