پنجاب حکومت 269

پنجاب حکومت کا جیل ملازمین اور قیدیوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے کا بڑا اقدام

جعفر بن یار

پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو کوویڈ-19 سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.کورونا سے قیدیوں کو بچانے کے لئے
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ہدایت پر مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے،،مراسلہ کی کاپی
آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دی گئی ہے.
پنجاب حکومت

آئی جی جیل نے تمام ڈی آئی جیز اور جیل سپرنٹینڈنٹس کو بھی مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے،،،مراسلہ کے مطابق
پچاس سال سے زائد عمر کے قیدیوں، جیل ملازمین اور انکی فیملیز کو ویکسین لگوائی جائے گی.
پنجاب حکومت

متعلقہ اضلاع کے آفیسر اپنے ضلع کے سی ای او ہیلتھ کی مدد سے ویکسینیشن کا عمل یقینی بنائیں گے
کرونا کی تیسری لہر کے دوران ہم سب کو ملکر احتیاط کرنا ہو گی۔ فیاض الحسن چوہان
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت پنجاب حکومت کرونا کے خلاف سرگرم عمل ہے۔ فیاض الحسن چوہان

قیدیوں اور جیل ملازمین کی بہتر نگہداشت ہماری اولین ترجیح ہے۔ فیاض الحسن چوہان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں