فیاض الحسن چوہان 154

پنجاب حکومت نے کھادپرساڑھے12ارب کی سبسڈی دی ، فیاض الحسن چوہان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) حکومت پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کھاد پر ساڑھے 12 ارب کی سبسڈی دی، روڈانفرااسٹرکچر1لاکھ 11ہزارکلومیٹرکی نئی سڑکیں بنائیں ، پنجاب میں ایئرریسکیوایمبولینس بھی شروع کرنے جارہے ہیں ، ایکسائز کے محکمے نے ساڑھے 30 ارب کا ہدف پورا کیا ، اینٹی کرپشن نے3سال میں35کروڑروپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی۔

جمعرات کو پنجاب حکومت کی 3سالہ کارکردگی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رحیم یار خان سے لے کر اٹک تک میڈیا کو پنجاب حکومت کی تین سالہ کارکردگی دکھاﺅں گا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں مکمل ہونے والے کاموں سے متعلق عوام کو آگاہ کیا جائے گا، جنوبی پنجاب، ملتان اور ڈی جی خان خود جاﺅں گا، سابق وزیراعلیٰ صرف شوبازیاں کرتے رہے، عوام کے پیسوں کو اپنی مشہوری کےلئے استعمال کرتے، نون لیگ نے 52ارب روپے 10 سالوں میں اشتہارات پر خرچ کئے،ایک کروڑ کے پروجیکٹ کےلئے 12کروڑ کی اشتہاری مہم چلائی جاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بڑی دلجمی کے ساتھ عوام کی خدمت کی،سب چیزیں عوام کے سامنے رکھوں گا، سابقہ ادوار میں 6 کیمپ آفسز ہوتے تھے ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سی ایم ہاﺅس کا بجٹ 45فیصد کم کیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت تین سالوں میں 46 کابینہ کے اجلاس ہوئے جبکہ سابقہ دور حکومت کے تین سالوں میں صرف 17کابینہ اجلاس ہوئے، ہم نے محکمہ صحت کے بجٹ میں 118فیصد اضافہ کیا، پنجاب کے 70فیصد لوگوں کو صحت کارڈ فراہم کیا گیا، پنجاب میں 5 نئے ہسپتال بنائے جا رہے ہیں، بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کی بھرتی کی گئی جنہیں پہلے ضرورت ہونے کے باوجود نظرانداز کیا جاتا رہا،تعلیم کےلئے 442 ارب روپے مختص کئے،21نئی یونیورسٹیاں بنائی جا رہی ہیں، پنجاب میں نئے 76 کالج بنائے، اس دور حکومت میں ہی ان کالجز کی تعمیر مکمل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 462ارب روپے کی ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین مسلم لیگ (ن) اور اپوزیشن رہنماﺅں سے واگزار کروائی گئی، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا نام استعمال کر کے لوگ سیاست کرتے رہے لیکن عثمان بزدار جنوبی پنجاب کا اصل لیڈر ہیں، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ بنائی گئی، قانون بنایا گیا کہ پنجاب کے بجٹ کا 35فیصد جنوبی پنجاب میں خرچ کیا جائے گا،کوئی اس بجٹ کو دائیں بائیں نہیں کر سکے گا،پنجاب کی نوکریوں کےلئے جنوبی پنجاب کا کوٹہ مختص کیا گیاایسا پہلے کبھی نہ ہوا تھا، تین سالوں میں پنجاب میں تمام فصلوں کی ریکارڈ کاشت ہوئی آج کسان عثمان بزدار اور پی ٹی آئی حکومت سے خوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں