اسکولز کھولنے 154

پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 11 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت نے کورونا سے کم متاثرہ 11 اضلاع میں اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا،کورونا کیسز کے 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں سکول 24 مئی سے کھلیں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چکوال، ننکانہ صاحب، بہاولنگر، منڈی بہاائولدین،

ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال، جہلم اور راجن پور میں 24 مئی سے سکولز کھلیں گے۔11 اضلاع میں اسکولز 50 فیصد طلبا کے ساتھ 4 روز کھلیں گے۔پنجاب کے 20اضلاع میں تعلیمی ادارے 6جون تک بند رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں