حافظ آباد جیل

پنجاب حکومت نے حافظ آباد جیل کا سارا عملہ معطل کر دیا

جعفر بن یار

لا اینڈ آرڈر کی خراب صورتحال، فرائض سے غفلت ، ناقص کارکردگی، کمزور انتظامی معاملات پر حافظ آباد جیل کی سپرنٹنڈنٹ ،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 14 افسران و اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
حافظ آباد جیل

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل ناصر نواز کو جیل سپرنٹنڈنٹ کا عارضی چارج دے دیا گیا
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حافظ آباد جیل میں خاتون افسر کو سپرنٹنڈنٹ جیل تعینات کیا گیا تھا
ڈی آئی جی جیل سعید اللہ گوندل کی جانب سے چند روز قبل جیل کی انسپکشن کی گئی تھی
جیل انسپکشن کے دوران قیدیوں کی فراریوں کی کوشش سمیت کرپشن کے ثبوت ملے تھے
جیل میں کرپشن کی وجہ سے قیدیوں نے انتظامیہ کے خلاف ہڑتال کر دی تھی
ڈی آئی جی جیل کی انکوائری رپورٹ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو بھجوائی گئی تھی
ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے جیل سپرنٹنڈنٹ زمرد بانو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو سرفراز ہارون، اور دیگر افسران و اہلکاروں کے خلاف احکامات جاری کئے
حافظ آباد جیل کے افسران و ملازمین کو 90 روز کے لئے معطل کر کے آئی جی جیل آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے