ہائر سیکنڈری 62

پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب بھر کے سینکڑوں ہائی سکولوں کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد طلبا و طالبات متعلقہ ادارے سے ایف اے اور ایف ایس سی کر سکیں گے۔پنجاب بھر کے سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے متعلقہ حکام نے ڈیٹا طلب کر لیا گیاہے۔ ہائی سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے جگہ کی دستیابی اور بلڈنگ کے موزوں ہونے کی جانچ کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

ہائی سکولوں کے سربراہان سے ادارے کے بارے میں مکمل رپورٹ طلب کی گئی ہے جبکہ تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہائی سکول کا معائنہ کرنے کے بعد ہی انہیں ہائر سیکنڈری کا درجہ دیا جائے گا۔پنجاب بھر میں ہائی سکولوں کی تعداد 6ہزار ہے جن میں سے اب تک 5,800ہائی سکولوں نے اپنا ڈیٹا فراہم کر دیا ہے جبکہ 795ہائی سکولوں نے جگہ دستیاب ہونے پر اپ گریڈیشن کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں