سکول سربراہان 102

پنجاب بھر کے سکول سربراہان اور اساتذہ کیلئے بری خبر

لاہور (رپورٹنگ آن لائن )انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں خراب نتائج,سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز سے تفصیلات مانگ لیں۔ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کے سربراہان اور اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی۔تفصیلات کیمطابق انٹرمیڈیٹ کے خراب نتائج آنے پر محکمہ سکول ایجوکیشن متحرک ہوگیا۔ بورڈز سے کم نتائج دینے والے سکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کی کارکردگی کے خوالے سے محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

محکمانہ تحقیقات کے بعد ناقص کارکردگی کے حامل سکول سربراہان اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔واضح رہے کہ فیصل آباد سمیت بیشتر اضلاع میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو میں طلبہ کے نتائج بورڈ سے کم آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں