تعلیمی ادارے 58

پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھلیں گے، ہفتے میں 5 دن سکول کھلا کریں گے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا کہ ہفتے میں تین یا چار دن تعلیمی ادارے کھولنے کا کوئی ہائبرڈ نظام نہیں چلے گا، میٹرک کے 246 امتحانی سنٹرز کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیمی کلینڈر میں تبدیلی لارہے ہیں، آئندہ سال امتحانات دینے والے امیدواروں کو پورا وقت ملے گا، یقیناً آن لائن کلاسسز میں بچوں کیلئے لیکچرز پر مکمل توجہ دینا مشکل عمل ہے۔ انہوںنے کہاکہ 70 فیصد مفت درسی کتب پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں پہنچا دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں