پنجاب ایگزامینیشن کمیشن 190

پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں سکولز امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

سرگودھا(ر پورٹنگ آن لائن)پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سرگودھا سمیت تمام اضلاع میں سکولز امتحانات کا شیڈول جاری کردیا۔زرائع کے مطابق پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے شیڈول کی روح سے سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے اضلاع کے تمام سکولز میں پہلی سے آٹھویں کلاس کے امتحانات 18 مئی 2021 سے شروع کر کے 31 مئی2021 تک لیے جائیں گے ۔معلوم ہوا کہ ان امتحانات میں 50 فیصد نمبرز ہوم ورک کے ہوں گے جبکہ 50 فیصد نمبر معروضی طرز کے پرچے کے ہوں گے۔جبکہ پہلی اور دوسری جما عت کے طالب علموں کا امتحان زبانی لیا جائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں