پنجاب انفارمیشن کمیشن 169

پنجاب انفارمیشن کمیشن نےجھوٹے ایوارڈ شو میں جھوٹے “چیمپینز” کو نوازا۔گورنر کو شہری کی درخواست

شہبازاکمل جندران۔۔

نامور سماجی کارکن اور آرٹی آئی ایکٹیوسٹ عبداللہ ملک نے پنجاب انفارمیشن کمیشن اور SSDO نامی تنظیم کے خلاف گورنر پنجاب کو درخواست دی ہے۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن
درخواست میں کہا گیا ہے کہ 28 ستمبر 2022 کو گورنر ہاوس پنجاب میں پنجاب انفارمیشن کمیشن نے ایس ایس ڈی او نامی تنظیم کے اشتراک سے آر ٹی آئی چیمپینز کو ایوارڈسے نوازنے کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسے میڈیا پرسنز اور وائس چانسلرز کو ایوارڈرز دئے گئے جنہوں نے کبھی آر ٹی آئی کا قانون کبھی استعمال ہی نہیں کیا۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن
درخواست میں الزام عائد کیا گیا کہ پنجاب انفارمیشن کمیشن نے متذکرہ بالا تنظیم اور اس کے روح رواں کو نوازنے کے لیئے Fake ایونٹ منعقد کیا۔اور اس کے لئے گورنر ہاوس کو استعمال کیا گیا۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن
درخواست گزار کی طرف سے استدعا کی گئی کہ ایک کمیٹی تشکیل دیبجائے جو پنجاب انفارمیشن کمیشن کے ممبران اور ایس ایس ڈی ڈی نامی تنظیم کے خلاف انکوائری کرے۔
پنجاب انفارمیشن کمیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں