پنجاب اسمبلی کا اجلاس 168

پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12روز کے وقفے کے بعد کل دوبارہ شروع ہوگا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 12روز کے وقفے کے بعد کل (پیر) دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق آج شروع ہونے والے اجلاس میں محکمہ داخلہ سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے جائیںگے جبکہ حکومت کی جانب سے موٹروہیکل ( ترمیمی) بل بھی ایوان میں متعارف کرایا جائے گا۔

پنجاب اسمبلی کااجلاس 13جولائی کی نشست کے بعد 26جولائی تک ملتوی کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں