لاک ڈاﺅن کا نفاذ

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 16مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن کا نفاذ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں16 مئی تک مکمل لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیاجبکہ سندھ میں صوبائی حکومت کی طرف سے اجازت ملنے پر کاروباری مراکز کھلے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق کورونا وائرس پھیلاﺅ خدشات کے پیش نظر این سی او سی کے فیصلوں کے تحت صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں لاک ڈاﺅن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ 10 مئی سے بند ہوگی۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی 16 مئی تک تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔ تفریحی مقامات، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی نہیں چلے گی۔ انجمن تاجران بلوچستان نے لاک ڈاﺅن کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے دکانیں اور مارکیٹیں چاند رات تک کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے،

لاہور میں گزشتہ روز بازار، مارکیٹیں، شاپنگ پلازے شام 6 بجتے ہی بند کرا دئیے گئے۔ شاپنگ کے آخری روز بازاروں میں رش رہا۔ پنجاب حکومت نے چاند رات پر بھی بازاروں، مہندی، چوڑیوں اور کپڑوں کے تمام سٹالز پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔