پشاور یونیورسٹی 39

پشاور یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پشاور یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 22 دسمبر سے دسمبر سے 3جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، یونیورسٹی آف پشاور 3 جنوری تک بند رہے گی تاہم امتحانات اور ٹیسٹس کا شیڈول برقرار رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں 22 دسمبر سے 11 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ اسکولز 10 جنوری تک بند رہیں گے، 11 جنوری بروز اتوار ہفتہ وار چھٹی ہوگی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ اسکولز 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔

بلوچستان کے سرد علاقوں میں اسکول 16 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک بند رہیں گے، جبکہ گرم علاقوں میں تعطیلات 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک ہوں گی۔سندھ میں کالجوں کے لیے مختصر تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، اور وہ 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک بند رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں