پشاور زلمی 123

پشاور زلمی کی مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بڑا اعلان کرتے ہوئے مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ بورڈ کو اسپانسر شپ کی پیشکش کردی۔ اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستانی عوام کی طرح سری لنکنز بھی کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مشکل وقت میں سری لنکن کرکٹ کی ہر ممکن مدد کو تیار ہیں تاکہ سری لنکن کرکٹ ملک کے مشکل حالات کے باوجود آگے بڑھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں