،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ 231

پری کوآلیفکیشن پر قبل از وقت بریفنگ،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں پرنٹرز کی ہاتھا پائی، توڑ پھوڑ،بورڈ نے معاملہ دبانا شروع کردیا۔

شہباز اکمل جندران۔۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں گزشتہ روز پرنٹرز ایک دوسرے سے الجھ پڑے،ہاتھاپائی اور توڑ پھوڑ کے نتیجے میں کاشف اور خالد نامی پرنٹرز کو دفتر سے باہر نکالتے ہوئے میٹنگ کو برخاست کردیا گیا۔
،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ

تفصیلات کے مطابق پی سی ٹی بی کے مینجنگ ڈائریکٹر فاروق منظور کی ہدایات پر ڈائریکٹر پروڈکشن اختر بٹ نے گزشتہ روز بورڈ سے منسلک پرنٹرز کو پری کوآلیفکیشن سے قبل ہی میٹنگ پر بلا لیااور انہیں سرکاری سکولوں میں پہلی سے دسویں جماعت تک کی فری ڈسٹری بیوٹ کی جانے والی نصابی کتب کے متعلق ہدایات جاری کرنا چاہیں۔جہاں موقع پر موجودکاشف اور خالد نامی دو پرنٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھا پائی کی،گالیاں دیں اور توڑ پھوڑ کی۔بعدازاں یہ لڑائی پھیل گئی اور فریقین کے حمایتی ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرانے لگے۔لڑائی کے باعث قبل از وقت بلائی گئی میٹنگ قبل ازوقت ہی ختم ہوگئی۔
،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ
ذرائع کے مطابق پری کوآلیفکیشن کے عمل سے قبل ہی پرنٹرز کو میٹنگ پر بلانا خلاف ضابطہ اور قانون ہے۔تاہم ڈائریکٹر پروڈکشن نے ایم ڈی کے حکم پر یہ میٹنگ کال جو نامکمل رہی۔بتایا گیا ہے کہ پی سی ٹی بی کی انتظامیہ نے دفتر کے اندر توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑ اکرنے والے پرنٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے معاملے کو دبانا شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں