محمد عرفان خان نیازی 24

پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے، عرفان خان نیازی

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان شاہینز کے کپتان محمد عرفان خان نیازی نے کہا ہے کہ پریشر میں کھیلنا آنا چاہیے، پریشر میں کھیلنے والا کھلاڑی ہی بڑا اسٹار بنتا ہے اور بہترین اننگز کھیلتا ہے۔

ایک انٹرویومیں پاکستان اے ٹیم کے کپتان محمد عرفان خان نے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف پریشر میں کھیلنے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے بہت محنت کی اور جیتے، ٹیم کو سمجھایا ہوا تھا کہ پریشر کے بغیر کھیلنا ہے جیسے عام میچز کھیلے جاتے ہیں، بھارتی ٹیم کی ٹینشن نہیں لینی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پراعتماد تھے، پلان بنایا ہوا تھا کہ ہدف کس طرح سے حاصل کرنا ہے، اس لیے 14 اوورز میں ہی میچ ختم کر دیا۔محمد عرفان خان نے کہا کہ ہمارے پلیئرز کو معلوم ہوتا ہے کہ کون کیا سوچ رہا ہے کون ٹیم میں کیا رول پلے کر رہا ہے۔اِنہوںنے کہاکہ بھارتی ٹیم بھی بہترین ٹیم ہے، بھارتی ٹیم میں بھی کچھ کھلاڑی بہترین پرفارم کرنے والے ہیں۔پاک بھارت ٹیموں کے درمیان ہاتھ نہ ملانے کے تنازع پر کپتان نے کہا کہ یہ کوئی خاص بات نہیں، کوئی ہاتھ نہیں ملانا چاہتا تو نہ ملائے.

یہ بات اتنی اہمیت نہیں رکھتی، بھارتی ٹیم سے پہلے بہت اچھے تعلقات تھے اب تعلقات ویسے نہیں رہے۔ڈریسنگ روم کے ماحول پر بات کرتے ہوئے محمد عرفان خان نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم کا ماحول بہت بہترین ہے، سب کھلاڑیوں کی آپس میں بہت اچھی دوستی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں