عرفان صدیقی 33

پریس کلب کے تقدس کی پامالی افسوسنا ک ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ،عرفان صدیقی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ نیشنل پریس کلب واقعہ پر محض جذبات ٹھنڈ ے کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چا ہئے.

سوشل میڈیا ‘ایکس پر بیان میں انہوں نے کہاکہ ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کر کے قانون کے تحت سزا بھی ملنی چا ہئے ،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ تحقیقات کے عمل میں صحافتی تنظیموں کو بھی شریک کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ پریس کلب صحافت کے “ایوان” ہیں ان کا تقدس پامال کرنا افسوسناک، صحا فیوں پر تشدد قابل قبول نہیں ،سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسے اقدامات کی مستقل روک تھام کا ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں