لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی گزشتہ روز بھی اپنے عروج پر رہی ، دکاندار وں نے عید الاضحی کی تعطیلات کے باعث سپلائی نہ آنے کو جواز بناتے ہوئے من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی جبکہ انتظامیہ کے افسران کہیں نظر نہ آئے۔
سرکاری نرخنامے میں ایک کلو آلو شوگر فری درجہ اول کی قیمت70روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 90 روپے کلو تک فروخت جاری رکھی ،آلو شوگر فری درجہ دوم60کی بجائے80روپے کلو فروخت کیا گیا،پیاز درجہ اول55کی بجائے65 سے70،پیاز درجہ دوم48کی بجائے55 سے60،پیاز درجہ سوم40کی بجائے50،ٹماٹر درجہ اول55کی بجائے70سے80،ٹماٹر درجہ دوم55کی بجائے65،ٹماٹر درجہ سوم48کی بجائے 50سے55،لہسن دیسی200کی بجائے270سے280،لہسن ہرنائی300کی بجائے380سے400،
ادرک تھائی لینڈ800کی بجائے1000،کھیرا دیسی80کی بجائے90،کھیرا فارمی70کی بجائے75سے80،میتھی130کی بجائے170سے180،بینگن42کی بجائے60سے70،بند گوبھی42کی بجائے55سے60،پھول گوبھی90کی بجائے120سے130،شملہ مرچ80کی بجائے120،بھنڈی50کی بجائے70سے80،شلجم140کی بجائے160سے170،اروی120کی بجائے170سے180،مٹر200کی بجائے280سے290،کریلا27کی بجائے50،سبز مرچ درجہ اول130کی بجائے170سے180،سبز مرچ درجہ دوم 60کی بجائے90،لیموں دیسی175کی بجائے200سے210،ٹینڈے دیسی کالے120کی بجائے140سے150،ٹینڈے دیسی سفید70کی بجائے90،گھیا کدو37کی بجائے45،پالک فارمی25کی بجائے30،گھیا توری37کی بجائے50،
گاجر چائنہ70کی بجائے80سے90جبکہ حلوہ کدو27کی بجائے35سے40روپے کلو فروخت ہوا۔پھلوں میںسیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول345کی بجائے400سے420،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم180کی بجائے260سے270،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم125کی بجائے200،سیب ایرانی درجہ اول355کی بجائے440سے450،سیب ایرانی درجہ دوم200کی بجائے300سے320،سیب ایرانی درجہ سوم135کی بجائے200،سیب سفید اول درجہ اول155کی بجائے200،سیب سفید درجہ دوم110کی بجائے170،سیب سفید درجہ سوم80کی بجائے100،کیلا درجہ اول درجن185کی بجائے270سے280،کیلا درجہ دوم درجن125کی بجائے200سے220،
کیلا درجہ سوم درجن80کی بجائے150سے160،انار دیسی نیا225کی بجائے300،آلو بخارا درجہ اول300کی بجائے400سے420،آلو بخارا درجہ دوم170کی بجائے230سے250،گرما75کی بجائے80،خوبانی سفید درجہ اول170کی بجائے240سے250،خوبانی سفید درجہ دوم120کی بجائے150،آڑو درجہ اول170کی بجائے240سے250،آڑو درجہ دوم115کی بجائے150سے160،آم دوسہری درجہ اول150کی بجائے200،آم دوسہری درجہ دوم105کی بجائے130سے140،آم سہارنی درجہ اول105کی بجائے120،آم سہارنی درجہ دوم80کی بجائے100،
آم سندھڑی درجہ اول155کی بجائے200، آم سندھڑی درجہ دوم125کی بجائے150سے160،آم انور رٹول220کی بجائے270سے280،آم چونسہ 225کی بجائے 250،خوبانی پیلی درجہ اول160کی بجائے200سے220،خوبانی پیلی درجہ دوم125کی بجائے150روپے،الیچی درجہ اول340کی بجائے370سے380،الیچی درجہ دوم260کی بجائے280جبکہ کھجور ایرانی 505کی بجائے600روپے کلو تک فروخت ہوئی۔