فارمی انڈے 109

پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں5روپے کمی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے کمی سے 398روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز طلب زیادہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 680سے700روپے کلو تک فروخت ہوتا رہا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں