ہاکی لیگ 60

پرو ہاکی لیگ بھی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی قسمت کو نہ بدل سکی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پرو ہاکی لیگ بھی قومی ہاکی کھلاڑیوں کی قسمت کو نہ بدل سکی، قومی کھلاڑی بدستور ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق متعدد کھلاڑیوں نے ادھار لے کر اپنے روز مرہ کے اخراجات پورے کیے ہیں۔

متاثرہ کھلاڑیوں نے بتایا کہ کہا گیا تھا کہ پرو ہاکی لیگ سے ڈیلیز کے معاملات حل ہو جائیں گے، فیڈریشن کا دعویٰ تھا کہ حکومت اتنے فنڈز دے رہی ہے کہ ڈیلیز کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں ہو گا۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کہا کہ ڈیلیز کی ادائیگیوں کا معاملہ جوں کا توں ہے،

نومبر میں دورہ بنگلادیش کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور بنگلادیش کی انٹرنیشنل ڈیلی ادا نہیں کی گئی۔کھلاڑیوں نے بتایا کہ پرو ہاکی لیگ کے کیمپ کی ڈومیسٹک اور دورے کی انٹرنیشنل ڈیلی بھی واجب الادا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں