وزیر تحفظ ماحولیات

پرویز الٰہی یقینی طور پنجاب کی ترقی کو مزید بڑھائیں گے،وزیر تحفظ ماحولیات پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر تحفظ ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے کہا ہے کہ پرویز الہی یقینی طور پنجاب کی ترقی کو مزید بڑھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہی بلا شبہ بہت سینئر سیاستدان ہیں۔

محمد رضوان نے کہا کہ پرویز الہی یقینی طور پنجاب کی ترقی کو مزید بڑھائیں گے، وہ پنجاب کی خدمت کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ صوبائی وزیر تحفظ ماحولیات نے کہا کہ پرویز الہی وزیراعلی پنجاب کی زمے داریاں پہلے بھی نبھا چکے ہیں وہ عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

محمد رضوان نے کہا کہ پرویز الہی نے پنجاب میں ریکارڈ ساز ترقیاتی کام کیے ، ان کی خدمات کے سب لوگ معترف ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ تمام دوستوں کو پرویز الہی کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔