رانا ثناءاللہ 132

پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دیدی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ،وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کی باقاعدہ اجازت دے دی۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے آڈیوز لیک کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں، تحقیقاتی ادارے نے آڈیوز کی فرانزک کرانے کا فیصلہ کیا ہے،

ذرائع کے مطابق آڈیوز کی فورنزک رپورٹ کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی اور اس کی رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی، آڈیو اصل ہونے پر مقدمہ درج کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں