پرویز الٰہی 61

پرویز الٰہی کامحمود اچکزئی سے رابطہ ،قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی بطور قائد حزب اختلاف تقرری جمہوری عمل کے لیے خوش آئند پیشرفت ثابت ہوگی۔

چوہدری پرویز الٰہی نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے پر محمود خان اچکزئی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

گفتگو کے دوران پرویز الٰہی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی ایک سینئر اور باوقار پارلیمانی رہنما ہیں۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ ان کی قیادت میں اپوزیشن ایوان میں مضبوط، مثبت اور تعمیری کردار ادا کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں