جنرل ہسپتال 316

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا نوٹس

رپورٹنگ آن لائن۔۔۔

پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر کا جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جھگڑے میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کر کے قانونی کاروائی کی جائے۔
پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر

ان کاکہنا تھا کہ ہسپتال میں ترجیحی بنیادوں پر اضافی نفری تعینات کی جائےاور جنرل ہسپتال انتظامیہ جھگڑے میں ملوث عناصر کیخلاف فوری مقدمہ درج کروائے۔

ڈاکٹرز،نرسز،پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر ملازمین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے اپیل کی کہ شہری اپنے معاملات ہسپتال سے باہر نمٹائیں، ہسپتال کا نظم و نسق خراب نہ کریں۔
دونوں گروپوں میں جھگڑا تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں شروع ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں