لاہور(زاہد انجم سے)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ، امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن لاہور کے الیکشن میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر پروفیسر ڈاکٹر ملک شاہد شوکت و دیگر عہدیداران ڈاکٹر بشری حق، ڈاکٹر احمد نعیم اختر، ڈاکٹر واجد علی، ڈاکٹر مریم فاریمہ،ڈاکٹر سید سلمان حیدر کاظمی اور ڈاکٹر ارم شہزادی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکا بلا مقابلہ انتخاب میڈیکل کمیونٹی کا انکی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

پروفیسر الفرید ظفر نے امید ظاہر کی کہ پی ایم اے کے نو منتخب عہدیدار ہیلتھ پروفیشنلز کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور شعبہ طب کی سربلندی، ہیلتھ سیکٹر کی ترقی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔
56









