ایرانی حکومت 18

پرتشدد مظاہروں میں اموات 65 ہوگئیں، ایرانی حکومت

تہران (رپورٹنگ آن لائن)ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران میں پرتشدد مظاہروں میں اموات کی تعداد 65 ہوگئی ہے، جن میں 15 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے ملک میں ہنگاموں کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ اب تک ڈھائی ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں، جن میں سے تہران کے قریب سے 100 مسلح فسادی بھی شامل ہیں۔ایرانی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں لیکن فسادیوں سے سختی سے نمٹیں گے اور املاک تباہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی فوج کا ہر سازش کا مقابلہ کرنے کا عزم ہے اور ملکی دفاع ریڈ لائن ہے۔ایرانی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دشمن کی نقل وحرکت پر نظر ہے اور امریکا، اسرائیل نے فسادات کی سازش کی ہے، ہم اپنے قومی مفادات کا تحفظ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں