عبدالعلیم خان 174

پاک فوج نے ثابت کیا کہ زندہ قومیں اپنی بقا کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہیں، عبدالعلیم خان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ زندہ قومیں اپنی بقا کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے یوم دفاع کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965میں پاک فوج نے دشمن کے دانت کھٹے کر کے اسکے مذموم عزائم ناکام بنائے تھے، پاک فوج قیام پاکستان سے لے کر آج تک وطن عزیز کیلئے جانیں قربان کر رہی ہے۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی سرحدوں کی حفاظت ہر فوجی جوان کی زندگی کا اولین مقصد ہے، افواج پاکستان ہر لمحہ وطن کے دفاع اور اس کی حفاظت کیلئے سینہ سپر دکھائی دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں