مریم نوازشریف 46

پاک سعودی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے، مریم نواز

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ میں بانی پی ٹی آئی کے چیلوں نے ہم پر جملے کسے، شہباز شریف کی تذلیل کرنے کی کوشش کی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کو سعودی سرزمین پر وہ عزت ملی کہ دنیا دیکھتی رہ گئی، اب پتا چلا سبز پاسپورٹ کی عزت کیا ہوتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں