شائقین 44

پاک بھارت میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی، ٹکٹ کی قیمتوں میں کمی

دبئی(رپورٹنگ آن لائن) ایشیا کپ 2025میں شائقین کی عدم دلچسپی کے باعث پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمتیں کم کر دی گئیں۔ایشیا کپ ایکشن سے بھرے سپر فور مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، شائقین کیلیے میچ کے ٹکٹوں پر دلچسپ پیشکشیں بھی انتظامیہ کوئی فائدہ نہ پہنچا سکیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی کا عنصر سامنے آرہا ہے، ٹکٹس فروخت نہ ہونے کی وجہ سے لوٹ سیل لگا دی گئی۔ اب 2ٹکٹ کی قیمت میں 3 ٹکٹ ملنے لگے ۔گزشتہ روز ایشیا کپ کے بقیہ میچز ٹکٹس کی فروخت آن لائن شروع کی گئی تھی، سب سے سستا ٹکٹ 75 درہم (پاکستانی پانچ ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔سب سے زیادہ دیکھے جانے والے پاک بھارت میچ کا انفرادی ٹکٹ 350 درہم (پاکستانی 26 ہزار روپے سے زائد) میں دستیاب ہے۔

28ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فائنل سمیت تمام بقیہ میچوں کے انفرادی ٹکٹوں کی محدود تعداد آج جاری کردی گئی ہے۔بقیہ بلاک بسٹر میچوں کے لیے شائقین کے لیے دو ٹکٹ پیکجز پیش کیے گئے ہیں جن کی قیمت 525 درہم (پاکستانی 40 ہزار روپے سے زائد) ہے۔پہلے پیکج میں سری لنکا بمقابلہ بنگہ دیش، پاکستان بمقابلہ بھارت اور بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت کے میچز شامل ہیں۔دوسرے پیکج میں پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بھارت بمقابلہ سری لنکا اور فائنل شامل ہیں، ٹکٹس پلاٹینم لسٹ ڈاٹ نیٹ نامی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں